سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(151) کیا ایک بکری کی بیع دو ادھار بکریوں سے جائز ہے؟

  • 7873
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 933

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ایک بکری کی بیع دو یا تین بکریوں سے جائز ہے جو مثال کے طور پر بیس سال یا اس سے بھی زیادہ مدت کے بعد ملیں؟ (سعید ۔ع۔ا۔ الجوۃ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علماء کے دو اقوال میں سے صحیح تر قول کے مطابق ایک معین حاضر جانور کی بیع ایک یا زیادہ جانوروں سے ادھار پر جائز ہے۔ مدت معلوم ہونی چاہیے۔ خواہ یہ تھوڑی ہو یا زیادہ یا قسطوں والی ہو جبکہ قیمت اور دوسری صفات طے کر لی جائیں جو اسے معین کر سکیں۔ اس بات سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ فروختنی چیز جانور ہو یا کوئی دوسری چیز۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ:

((انہ اشتری البعیر بالبعیرین الی ابل الصدقة))

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حاضر اونٹ اس شرط پر خریدا کہ جب زکوٰۃ کے اونٹ آئیں گے تو اس کے عوض دو اونٹ دے دیں گے۔

اسے حاکم اور بیہقی نے روایت کیا اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 142

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ