سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(148) حیض اور نفاس والی عورتوں کا طواف وداع کیسے پورا ہو؟

  • 7870
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1649

سوال

(148) حیض اور نفاس والی عورتوں کا طواف وداع کیسے پورا ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حیض اور نفاس والی عورتوں کا طواف کیسے پورا ہو؟ (قاریہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حیض اور نفاس والی عورتوں کے لیے طواف وداع ضروری نہیں۔ جیسا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے۔ انہوں نے کہا:

((أُمِرَ النَّاسُ أَنْ یَکُونَ آخِرُ عَہْدِہِمْ بِالْبَیْتِ إِلَّا اَنَّہٗ خُفِّفَ عَنِ الْمَرْأَۃِ الْحَائِض)) (متفق علیہ)

’’لوگوں کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری عہد بیت اللہ کے ساتھ ہو۔ مگر حائضہ کے لیے اس میں تخفیف ہے۔‘‘

اور اہل علم کے نزدیک نفاس والی بھی حیض والی عورت کے حکم میں ہوتی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 140

محدث فتویٰ

تبصرے