السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مکہ میں اقامت کے دوران حاجی کے لیے قصر نماز کے متعلق کیا حکم ہے جب کہ وہ چار دن سے زیادہ مکہ میں رہے۔‘‘ (خالد۔ ی۔ مکہ المکرمہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب حاجی کی مکہ میں اقامت چار دن یا اس سے کم ہو تو اس کے لیے سنت یہ ہے کہ چار رکعت والی نمازوں کی دو دور رکعتیں پڑھے کیونکہ حج الوداع کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا تھا۔ البتہ جب چار دن سے زیادہ رہنے کا ارادہ رکھتا ہو تو محتاط روش یہی ہے کہ چار رکعتیں نماز ادا کرے اور اکثر اہل علم کا یہی قول ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب