سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(129) صدقہ فطر کی کیا قیمت ہے؟

  • 7851
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1025

سوال

(129) صدقہ فطر کی کیا قیمت ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صدقہ فطر کی کیا قیمت ہے؟ (مریم۔ م۔ الریاض)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غالباً اس سے سائلہ کی مراد رمضان کا صدقہ فطر ہے اس میں واجب شہر یا علاقہ والوں کی عام خوراک کا ایک صاع ہے۔ خواہ یہ چاول ہوں یا گندم، کھجور یا اور کوئی غلہ وغیرہ اور یہ صدقہ مسلمانوں کے ہر فرد خواہ وہ مرد ہو یا عورت، آزاد ہو یا غلام، چھوٹا ہو یا بڑا، کی طرف سے ادا کیا جائے گا۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔

یہ صدقہ عید کی نماز کی طرف روانگی سے پیشتر ادا کر دینا لازم ہے اور اگر عید سے ایک دو دن پہلے ہی ادا کر دیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ کیلو کے حساب سے اس کی مقدار تقریباً تین کلو بنتی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 127

محدث فتویٰ

تبصرے