سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(24) میدان میں جمعہ پڑھنا

  • 785
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 962

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید کی نماز تاخیر سے پڑھی گئی۔عید گاہ ہی میں جمعہ کا وقت ہو گیا۔ اگرجامع مسجد پہنچ کر پڑھیں تو وقت نہیں رہے گا۔کیا عید میں جمعہ پڑھ سکتے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حدیث میں ہے :

«جعلت لی الارض کلها مسجدا »(الحدیث)

اس حدیث کا یہی مطلب ہے کہ جہاں وقت ہو جائے نماز پڑھ لی جائے۔ مسجد میں پہنچنے کی خاطر قضا نہ کی جائے۔ نہ اوّل وقت ضائع کیا جائے جس میں خدا کی رضا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت،مساجد کا بیان، ج2ص28 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ