السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ جائز ہے کہ میرا خاوند میرے مال کی زکوٰۃ اپنے پاس سے ادا کرے۔ یہ ملحوظ رہے کہ اسی نے مجھے وہ مال دیا ہے… اور کیا یہ جائز ہے کہ میں زکوٰۃ اپنے بھتیجے کو دوں جو نوجوان ہے اور شادی کی فکر میں ہے…؟ مجھے مستفید فرمائیے۔ (ف۔م۔ا۔ الریاض)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تمہارے مال میں زکوٰۃ اس وقت واجب ہوگی جب وہ حد نصاب کو پہنچ جائے یا اس سے زیادہ ہو۔ خواہ یہ مال سونا ہو یا چاندی۔ یا اموال زکوٰۃ میں سے کوئی دوسرا مال ہو جب تمہارے کہنے پر تمہارا خاوند تمہاری طرف سے زکوٰۃ ادا کردے تو اس میں کوئی حرج نہیں اور آپ زکوٰۃ شادی کے اخراجات میں امداد کے طور پر اپنے بھتیجے کو دے سکتی ہیں جبکہ وہ اپنی محنت سے اخراجات پورے کرنے سے عاجز ہو… اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے، جو اسے پسند ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب