السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب انسان اپنے مال کی زکوٰۃ نکالے اور وہ تھوڑی سی ہو مثلاً جیسے دو سو ریال تو کیا اسے ایک ہی محتاج خاندان کو دنیا افضل ہے یا کئی ایک متفرق محتاج خاندانوں کو؟ مجھے مستفید فرمائیے۔ جزاکم اللّٰہ خیرا (قاریہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زکوٰۃ اگر تھوڑی ہو تو ایک ہی محتاج خاندان کو دے دینا اولیٰ اور افضل ہے۔ کیونکہ زیادہ خاندانوں میں بانٹنے سے اس کا نفع کم رہ جائے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب