میت کی طرف سے نمازوں کی قضائی دی جاسکتی ہے یا نہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میت کی طرف سے قضا نماز کی ادائیگی توقرآن وحدیث سےثابت نہیں بلکہ مرنے کےوقت اگرنماز کاتارک تھا توکافر مرا اور کافر کاجنازہ بھی درست نہیں ۔چہ جائیکہ اس کی نمازوں کی قضا دی جائے ہاں اگر اتفاقیہ کوئی نماز عذر سےرہ گئی ہوتو اس کےمتعلق اس کے لئےدعا مغفرت کی جائے۔اوراس کی طرف سے حج،قربانی،صدقہ،خیرات کیا جائے تاکہ اس کوثواب پہنچے اوراس کے ذمہ جوبوجھ ہواترجائے۔
وباللہ التوفیق