سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(97) ایک شخص ہر طرح کے سکے اکٹھے کرنے کا شوق رکھتا ہے

  • 7821
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 691

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخض عربی اور غیر عربی ہر طرح کے سکے، محض شوق کے طور پر جمع کرتا ہے ان میں سے کچھ قیمتی ہیں اور کچھ دوسرے بھی۔ کیا سال گزر جانے پر ان میں زکوٰۃ ہے؟   (حسین ۔ا۔ع۔ الریاض)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب ان کی قیمت حد نصاب کو پہنچ جائے اور ان پر سال گزر جائے تو ان کی زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہے۔ کیونکہ کتا وسنت کے دلائل میں عموم ہے اور یہ سکے یا پیسے نقدی کے حکم میں ہیں جو کہ چاندی کے سکوں کے قائم مقام ہوتے ہیں۔ واللہ اعلم

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 110

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ