سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(100) مکروہ اوقات

  • 782
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1362

سوال


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ کونسےاوقات ہیں جن میں نماز پڑھنی مکروہ ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

دوپہرکےوقت جمعہ کےدن کےسوا اورنمازفجر کےبعد آفتاب بلندہونے تک اورنماز عصر کےبعد آفتاب غروب ہونے تک سب جگہ نماز منع ہے ہاں مکہ میں ہروقت درست ہے اورسببی نماز جوکسی سبب سےرہ جائے وہ بھی ہروقت درست ہے۔جیسے فجرکی سنتیں جماعت میں شامل ہونےکی وجہ سے رہ جائیں توجماعت سےفراغت کےبعد پڑھ لے۔اس طرح پوہ پھٹنےکےبعد نماز فجر سے پہلے سنت فجرکےسوا کوئی نمازنہیں مگرسببی نماز جائزہے مثلاً  وتررہ گئے ہوں توپڑھ لے اس طرح فرض نمازوں کی قضا کا حکم ہے۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نماز کا بیان، ج2 ص59 

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ