سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(85) جب نمازی یہ محسوس کرے کہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے

  • 7809
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1082

سوال

(85) جب نمازی یہ محسوس کرے کہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 جب میں نماز کے لیے وضو کرتا ہوں تو مجھے وضو کے دوران ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ذکر سے کوئی چیز نکلتی ہے۔ کیا اس صورت میں ناپاک ہو جاتا ہوں یا نہیں؟ اور جب میں نماز کی حالت میں یہی بات محسوس کروں تو میری نماز باطل ہو جائے گی یا نہیں؟ ابراہیم۔ س۔ منطقہ الجنوب


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازی کا یہ احساس کہ اس کے آگے یا پیچھے سے کوئی چیز نکلی ہے، اس کے وضو کو باطل نہیں کرتا۔ اس کی طرف توجہ نہ کرے کیونکہ یہ شیطانی وسوسہ ہوتا ہے۔ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی بات کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’جب تک آواز نہ سن لے یا بو نہ پا لے اپنی نماز وغیرہ سے نہ پھرے۔‘‘

اس حدیث کی صحت پر شیخین کا اتفاق ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 95

محدث فتویٰ

تبصرے