کیا نماز میں منہ لپیٹنا یا دیوار یا ستون سے یا ایسی ہی کسی دوسری جگہ سے ٹیک لگانا جائز ہے؟
ابراہیم ۔ س۔ المنطقہ الجنوب
کسی سبب کے بغیر نماز میں منہ لپیٹنا مکروہ ہے، نہ ہی فرض نماز میں کسی دیوار یا ستون سے ٹیک لگانا جائز ہے۔ کیونکہ طاقت رکھنے والے نمازی پر بغیر ٹیک کے سیدھا کھڑا ہونا واجب ہے۔
البتہ نفلی نمازوں میں ٹیک لگا لینے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ انہیں بیٹھ کر بھی ادا کیا جا سکتا ہے اور ٹیک لگاتے ہوئے بھی۔ البتہ کھڑے ہو کر نفل ادا کرنا بیٹھ کر ادا کرنے سے افضل ہے۔
کیا نماز میں منہ لپیٹنا یا دیوار یا ستون سے یا ایسی ہی کسی دوسری جگہ سے ٹیک لگانا جائز ہے؟
ابراہیم ۔ س۔ المنطقہ الجنوبماخذ:مستند کتب فتاویٰ