سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(76) نماز کے دوران مجھے قراء ت اور تکبیر میں شک ہوتا رہتا ہے

  • 7800
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-30
  • مشاہدات : 1062

سوال

(76) نماز کے دوران مجھے قراء ت اور تکبیر میں شک ہوتا رہتا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری مشکل یہ ہے کہ جب مسجد میں داخل ہوتا ہوں ، قبلہ رخ ہوتا ہوں اور تکبیر تحریمہ کہتاہوں تو مجھے شک پڑنے لگتا ہے کہ آیا میں نے تکبیر تحریمہ کہی ہے؟ میں دوبارہ تکبیر کہتاہوں اس کے بعد میں فاتحہ پڑھتا ہوں تو بھول جاتا ہوں او نئے سرے سے دوبارہ پڑھتا ہوں۔ خاص جب میں امام کے ساتھ ہوتا ہوں تو یہ صورت پیش آتی ہے۔

کیا اندریں صورت حال میری نماز صحیح ہے؟میں سہو سے بچنے کے لے کیاکروں؟ مجھے مستفید فرمائیے۔اللہ آپ کو اجر عطا فرمائے۔ عبداللہ ۔ م


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو صورت حال آپ نے بیان کی ہے آپ کی نماز درست ہے لیکن آپ کو وساوس سے بچنا چاہے اور یہ صورت میں ہوگا کہ آپ سمجھیں کہ آپ اللہ کے سامنے کھڑے ہیں اورجب آپ نماز میں شامل ہوں تو اللہ کی عظمت کو پیش نظر رکھیں اور اپنے دل کو اس پر مطمئن کریں۔ ساتھ ہی شیطان مرودد سے اللہ کی پناہ مانگیں ۔ ا س طرح انشاء اللہ شیطانی وساوس دور ہوجائیں گے ۔شیطان خاک آلودہ ہوگا اور آپ کا پروردگار راضی ہوگا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 86

محدث فتویٰ

تبصرے