سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) کیا آپ ﷺ فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا فرمایا کرتے تھے؟

  • 7792
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1022

سوال

(68) کیا آپ ﷺ فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا فرمایا کرتے تھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ وراد ہے ہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے بعد دعا میں اپنے ہاتھ اٹھایا کرتے تھے ؟ یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے مجھے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے بعد دعا کے وقت ہاتھ نہیں اٹھایا کرتے تھے۔مریم۔م ۔ الریاض


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو کچھ ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے کہ نہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے بعد اپنے ہاتھ اٹھایا کرتیتاھے اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحا بہ رضی اللہ عنہ ایساکیا کرتے تھے اور بعض لوگ فرض نماز کے بعد اپنے ہاتھ اٹْاتے ہیں ۔ یہ بدعت ہے جس کی کوئی اصل نہیں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فریاما:

((مَنْ عمِلَ عملاً لیسَ علیہ أمرُنا فَھُوَرَد))

’’جس نے ایسا کام کیا جس پر ہمارا عمل نہیں وہ مردودہے‘‘

اسے مسلم نے اپنی صحیح میں نکالا… نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((مَنْ أحدثَ فی أمرِنا ہذا مالیسَ منہ فھورد)) (متَّفقٌ علیہ)

’’ جس نے ہامرے اس امر(شریعت) میں کوئی نئی بات پید اکی جو اس میں نہ تھی وہ مرودد ہہے ‘‘ (متفق علیہ)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 81

محدث فتویٰ

تبصرے