السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسجد میں اپنی منکوحہ کا بوسہ یا اس سے معانقہ کرنا جائز ہے یا نہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صریح نص اس بارہ میں کوئی نہیں البتہ مسجد کے آداب کے خلاف ہے اور آیت کریمہ:
﴿وَلَا تُبَٰشِرُوهُنَّ وَأَنتُمۡ عَٰكِفُونَ فِي ٱلۡمَسَٰجِدِۗ﴾--سورة البقرة187
سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے کہ ان کاموں سے پرہیز چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب