سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(46) اگر مقتدی نماز میں قراء ت کی آواز بلند کرے تو کیا حکم ہے؟

  • 7770
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 733

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دوران نماز مقتدی اگر قراء ت کی آواز کرے جبکہ پیچھے اس مقتدی کے پہلو میں دوسرے مقتدی ہوں ، تو اس کا کیا حکم ہے؟

عبدالرزاق ۔ س۔ القصیم


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دوران نماز مقتدی کے لیے سنت یہی ہے کہ وہ اپنی قرا ء ت ، باقی اذکار اور دعائیں سب دھیمی آواز سے کرے ۔ کیونکہ اس بلند آواز سے پڑھنے پر کوئی دلیل موجود نہیں اور اس لیے بھی کہ اس کی بلند آواز سے پڑھنے سے اردگرد کے نمازیوں کو تشویش ہوگی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 68

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ