سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(95) گورنمنٹ یا محکمہ سے چوری چھپے نماز

  • 777
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1142

سوال


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ریلوے ملازمان کونوکری پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں نوکری پر مسلمان ملازم آفیسروں سے چوری نمازادا کرتے ہیں یہ جائز ہے یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ریلوے ملازمان نماز پڑھناچاہیں توپڑھ سکتے ہیں بلکہ اسٹیشنوں پر کئی مسجد کے لئے جگہ بھی تجویز کرلیتے ہیں۔ اوراگربالفرض نماز نہ پڑھی جائے یا وقت پرنہ پڑھ سکے توایسی ملازمت ہی درست نہیں۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نماز کا بیان، ج2 ص75 

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ