سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(38) نماز باجماعت کس چیز سے حاصل ہوتی ہے

  • 7762
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 753

سوال

(38) نماز باجماعت کس چیز سے حاصل ہوتی ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازی ، نماز باجماعت کے آخری تشہد میں ملے توکیا اسے نماز اسے نماز باجماعت کا اجر ملے گایا نہیں؟  ابراہیم۔ س ۔ منطقہ الجنوب


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر نمازی ایک رکعت پالے تواسے نماز باجماعت کا ثواب ملے گا۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ:

((نَنْ أدرك رَکْعة فی الصَّلاة فَدْ أدْرك الصَّلاَة۔))

’’ جس نے نماز کی ایک رکعت پالی، گویا اس نے پوری نماز پالی۔‘‘

لیکن جب کوئی کسی عذر کی وجہ سے پیچھے رہ جائے جیسے مرض وغیرہ تواسے پورین نماز کا ثواب ملے گا۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ :

((إذَا مرِضَ الرَّجُلُ أو سافَرَ کَتَبَ اللّٰہُ لہ ماکانَ یَعملَُ! وہُو صَحِیحٌ مُقیمٌ۔))

’ ’ جب کوئی شخص بیمار ہوجائے یا سفر اختیار کرے تو اللہ اس کا اتنا ہی عمل لکھ دیتا ہے جتنا وہ مقیم رہ کر تندرستی کی حالت میں کرتا تھا۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 63

محدث فتویٰ

تبصرے