سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36) اثنائے خطبہ تحیتہ کا حکم

  • 7760
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 627

سوال

(36) اثنائے خطبہ تحیتہ کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمہوریہ سوڈان کی مسجد (فتنہ) ریفی مروی میں میرے اور بعض نمازی بھائیوں کے درمیان بحث چل نکلی جو مسجد میں داخل ہونے کی دو رکعت نماز کرنے سے متعلق تھی۔ جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو۔… میں اس موضوع پر سماحتہ الشیخ سے فتویٰ ک امید رکھتا ہوں۔… آیا یہ رکعتیں جائز ہیں یا نہیں… اطلاعاًعرض ہے کہ اس مسجد عتیق کے نمازی بھائی امام مالک کے مذہب پر(یعنی مالکی )ہیں ؟  ابراہیم۔ م ۔ م۔ ضرماء


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مسجد میں داخل ہونے کے وقت سنت یہی ہے کہ داخل ہونے والا دو رکعتیں تحیتہ المسجد اد کرے خواہ امام خطبہ دے رہا ہو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمْ الْمَسْجِدَ فَلَا یَجْلِسْ حَتَّی یُصَلَّیَ رَکْعَتَیْنِ))

’’ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز ادا کرے۔‘‘

اس حدیث کو شیخین نے اپنی اپنی صحیح میں نکالا ہے او رمسلم نے اپنی صحیح میں جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((إذَا جَائَ أَ حَدُکُمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِ یَخَطُبُ فَلْیُصَلَّ رَکْعَتَیْنِ وَلْیَتَجَوَّزْ فِیِمَا))

’’ تم میں کوئی شخص جمعہ کے دن مسجد آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے چاہے کہ دو رکعت ادا کرے اور ان میں اختصار کرے۔‘‘

اور یہ حدیث اس مسئلہ میں صریح نص ہے ۔ لہٰذا کسی کو روا نہیں کہ وہ اس کی مخالفت کرے او رغالباً امام مالک رحمہ اللہ کو یہ حدیث نہیں پہنچی تھی۔ اس لیے خطبہ کے وقت ان سے دو رکعتوں کی نہی ثابت ہے لیکن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث مل جائے توکسی کو یہ جائز نہیں کہ وہ لوگوں کی باتوں میں آکر سنت کی مخالفت کریں خواہ وہ کون لوگ ہوں۔ کیونکہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں :

﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ ذٰلِکَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا﴾

’’ اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور ان کی بھی جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں پھر اگر کسی بات میں تم میں جھگڑا پیدا ہوجائے تواللہ اور اس کے رسول (کے حکم) کی طرف رجوع کرو، اگر تم اللہ پر اور زور آخرت پر یقین رکھتے ہو ۔ یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا انجام کا ر بھی اچھا ہے۔(النساء: ۵۹)

نیز فرمایا:

﴿وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِیْہِ مِنْ شَیْئٍ فَحُکْمُہُ اِِلَی اللّٰہِ ﴾

 ’’ اور تم جس بات میں اختلاف کرتے ہو ا س کا فیصلہ اللہ کی طرف (سے ہوگا)۔‘‘(الشوری: ۱۰)

اور یہ تومعلوم ہے کہ حکم رسول صلی اللہ علیہ وسلم عزوجل ہی کا حکم ہے جیساکہ اللہ عزوجل ہے فرمایا:

﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ ﴾

’’ جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔‘‘ (النساء: ۸۰)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 61

محدث فتویٰ

تبصرے