سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(364) اللہ تعالی کے لئے لفظ خدا کو استعمال کرنے کا جواز

  • 7729
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1422

سوال

(364) اللہ تعالی کے لئے لفظ خدا کو استعمال کرنے کا جواز
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اللہ تعالی کے لئے لفظ خدا استعمال کرنا جائز ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مستحسن بات تویہی ہے کہ لفظ اللہ ہی استعمال کیا جائے، لیکن لفظ خدا کا استعمال بھی جائز ہے۔ کیونکہ صدیوں سے اسلاف یہ لفظ استعمال کرتے آ رہے ہیں اور اس پر کسی نے نکیر نہیں کی۔یہ لفظ ذات باری تعالی پر اتنی واضح دلالت کرتا ہے کہ بعض مترجمین نے لفظ اللہ کا ترجمہ ہی خدا کیا ہے ،حالانکہ یہ اس کا ترجمہ نہیں ہے،یہ لفظ فارسی زبان میں رب کے معنی میں آتا ہے ،اور لوگوں کے ہاں بہت معروف ہے۔

سعودی عرب کی لجنہ دائمہ سے اللہ کے لئے لفظ خدا کے استعمال کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اس نے جواب دیا:

تجوز ترجمة أسماء الله لمن لا يعرف اللغة العربية بلغتهم إذا كان المترجم بصيرا للغتين، كما يجوز أن تترجم لهم معاني الآيات القرآنية والأحاديث النبوية لتفهيمهم الدين" فتاوى اللجنة الدائمة " ( 3 / 166 ، 167 ) فتوى رقم ( 8115 )

عربی نہ جاننے والوں کے لئے اللہ تعالی کے ناموں کا دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنا جائز ہے،بشرطیکہ مترجم دونوں زبانوں کا ماہر ہو،جیسا کہ فہم دین کے لئے آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کا ترجمہ کرنا جائز ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلداول

تبصرے