سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(345) زخمی ہوجانے کی وجہ سے صدقہ کرنا

  • 7710
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 991

سوال

(345) زخمی ہوجانے کی وجہ سے صدقہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کسی شخص کے ہاتھ یا پاوں وغیر ہ پر کوئی زخم آئے توکیا اس کے لئے یہ جائز ہے کہ اللہ تعالی کے لئے ایک جانور ذبح کرےاوراس کا کچھ حصہ صدقہ کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحت ہو یا مریض ،ہر حالت میں صدقہ کرنا درست ہے بلائیں دورہوجاتی اورخطائیں مٹ جاتی ہیں۔جب کسی شخص کے ہاتھ یا پاوں یا جسم کے کسی حصہ کوکوئی تکلیف پہنچے اوروہ فقراء پرنقدی ،کھانے یا گوشت کا صدقہ کرے ،اس امید سے کہ اللہ تعالی اس کی مصیبت کو دورکرکے اس پر اسی طرح رحم فرمائے جو طرح اس نے فقراءپررحم کیا ہے تواس میں کوئی حرج نہیں ۔حدیث میں ہے نبی کریمﷺنے فرمایا‘‘رحم کرنے والوں پر رحمنبھی رحم فرماتاہے،تم زمین والوں پر رحم کرو،آسمان والاتم پر رحم فرمائے گا۔’’صحیح حدیث میں ہے نبی کریمﷺنےیہ بھی فرمایاہے‘‘جو رحم نہیں کرتا ،اس پر بھی رحم نہیں کیاجاتا۔’’اللہ تعالی نے فرمایاہے:

﴿وَأَحْسِنُوا ۛ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ (البقرہ۲/۱۹۵)

‘‘اورنیکی کرو،بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔’’

نیزفرمایا:

﴿إِنَّ رَ‌حْمَتَ اللَّـهِ قَرِ‌يبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ﴾ (الاعراف۷/۵۶)

‘‘بلاشبہ (یقینا) اللہ تعالی کی رحمت نیکی کرنے والے سے قریب ہے۔’’

اس مضمون کی اوربھی بہت سی آیات کریمہ ہیں۔

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 425

محدث فتویٰ

تبصرے