سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(343) میرے چچا مجھے خواب میں مارنا چاہتا ہے

  • 7708
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1223

سوال

(343) میرے چچا مجھے خواب میں مارنا چاہتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا ایک چچا تھا مجھے پسند نہیں کیا کرتا تھا اورمجھے مارابھی کرتا تھا اوراب وہ فوت ہوچکا ہے لیکن ان دنوں مجھے بہت ڈراونے خواب آنے لگے ہیں،میں دیکھتا ہوں کہ وہ مجھے اورمیری چھوٹی بیٹی کو پکڑنا چاہتا ہے لیکن میں بھاگ اٹھتا ہوں اوروہ مجھے پکڑ نہیں سکتا،امید آپ میری رہنمائی فرمائیں گےکہ ان ڈراونے خوابوں سے نجات مل جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ اوراس قسم کے ڈراونے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں اورمسلمان کے لئے حکم شریعت حکم شریعت یہ ہے کہ وہ جب کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تواپنے بائیں طرف تین بار تھوک دے اورشیطان سے اوراس خواب کے شر سے بھی اللہ تعالی سے تین بار پناہ مانگے اورپھر کروٹ بدل کر لیٹ جائے تویہ خواب اس کے لئے نقصان دہ نہ ہوگا،اس کے بارے میں کسی کو بتائے بھی نہیں کیونکہ صحیح حدیث میں ہے کہ نبی کریمﷺنےفرمایا‘‘اچھا خواب اللہ تعالی کی طرف سےہوتا ہے اوربراخواب شیطان کی طرف سے اگرکوئی براخواب دیکھے توتین باراپنے بائیں طرف تھوک دے اورپھر پہلو بدل کرلیٹ جائے تویہ براخواب اس کے لئے نقصان دہ نہ ہوگا،اس کے بارے میں کسی کو بتائے بھی نہیں اوراگرخواب اچھا ہو تو اللہ تعالی کی حمدبیان کرے اورجس کو پسند کرے بتابھی دے۔’’

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 424

محدث فتویٰ

تبصرے