ریڈیو وغیرہ سننےکے بارے میں کیا حکم ہے ،جبکہ جس چیز کو دیکھایا سناجارہا ہواس میں کوئی حرام بات نہ ہو؟
ریڈیوسےقرآن وحدیث کی باتوں اورخبروں کے سننے میں کوئی حرج نہیں ۔اسی طرح ریڈیوسےقرآن مجید کی تلاوت ،رسول اللہﷺکی احادیث اورنصیحت آموز باتیں سنائی جاتی ہیں،ان کے سننے میں بھی کوئی حرج نہیں،میں نصیحت کروں گا کہ‘‘اذاعۃ القرآن’’اور‘‘نورعلی الدرب’’کے پروگرام ضرورسنیں کیونکہ یہ پروگرام عظیم فوائد پر مشتمل ہوتے ہیں۔