اگر امام نماز میں کوئی ایسی سورہ پڑھے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک ہو۔ مقتدی جسب عادت مقتدی ہونے کی حالت میں صلی اللہ علیہ وسلم کہدے تو کیا اس سے نماز فاسد ہوجائے گی۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مقتدی حضور کا نام سن کر صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دے تو اس سے نمازفاسدنہیں ہوتی۔ اس لیے کہ حدیث میں مطلق آیا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کانام سنے تو درودپڑھے۔ اس میں نماز کی حالت بھی آسکتی ہے۔ اور اگر کوئی نہ پڑھے تو بھی حرج نہیں۔ کیونکہ اس صورت میں دوسری حدیث:
پر عمل ہوجائیگا۔ یعنی جب میں جہرسے پڑھوں تو فاتحہ کے سواکچھ نہ پڑھو۔
وباللہ التوفیق