سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(303) مختلف موقعوں کی مناسبت سے طبلوں اور گانوں کا استعمال

  • 7668
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1150

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض موقعوں کی مناسبت سے ہم طبلے بجاتے اورگانے گاتے ہیں اوریہ سلسلہ کئی راتوں تک جاری رہتا ہے لیکن ایک مرتبہ ایک شخص نے ہمیں اس سے منع کیا،توسوال یہ ہے کہ کیا طبلوں اورگانوں کا استعمال منکر ہے جب کہ ہم فحش گانے نہیں گاتے۔براہ کرم فتوی دیجئے،جزاکم اللہ خیرا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمیں کوئی ایسی دلیل معلوم نہیں جس سے طبلوں کے استعمال کا جواز معلوم ہوتا ہوبلکہ صحیح احادیث سے بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا استعمال بھی بانسری ،سارنگی اوردیگر آلات موسیقی کی طرح حرام ہے ،چنانچہ حدیث میں ہے کہ نبی کریمﷺنے فرمایاکہ‘‘میری امت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جوزنا،ریشم،شراب اورگانے وموسیقی کو حلال قراردیں گے۔’’اس حدیث جولفظ ‘‘معازف’’استعمال ہوا ہے یہ گانوں اورتمام آلات موسیقی کو شامل ہے۔

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 396

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ