کیا مسجد میں اس وقت بلند آواز سے قرآن مجید کی تلاوت جائز ہے جب کچھ نمازی نفل اداکررہے ہوں؟
اس وقت مسجد میں بلند آواز سے تلاوت جائز نہیں ہے جب کہ گردوپیش کے نمازیوں یا قرآن مجید کی تلاوت کرنے والوں کے خلل میں مبتلاہونے کا اندیشہ ہو،اسی طرح مسجد سے باہر جس جگہ بھی تلاوت سے نمازیوں سے یا قرآن مجید کی تلاوت کرنے والوں کے خلل میں مبتلاہونے کا اندیشہ ہوتو سنت یہ ہے کہ تلاوت بلند آواز سے نہ کی جائے کیونکہ حدیث سے یہ ثابت ہے کہ ایک دن نبی ﷺجب مسجد میں تشریف لائے توآپؐ نے دیکھا کہ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں اوربلند آواز سے قرات کررہے ہیں تونبی علیہ السلام نے فرمایا کہ ‘‘تم میں سے ہر شخص اپنے رب سے سرگوشیاں کررہا ہے لہذا ایک دوسرے کو تکلیف نہ دو۔’’