میری بیوی نماز ،روزہ اوردیگرتمام حقوق اللہ کو تواداکرتی ہے ،فرماں برداربھی ہے اورشوہر کے حقوق بھی اداکرتی ہے لیکن مجھ سے خفیہ طورپر سگریٹ نوشی بھی کرتی ہے جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے اسے سزا بھی دی اوراس سے بازرہنے کی تلقین بھی کی لیکن وہ باز نہیں آئی اوربدستورسگریٹ نوشی کررہی ہے مختصر یہ کہ مجھے اس بیوی کے سلسلہ میں کیاکرنا چاہئے۔
(ا) کیا میں اس کے اس فعل پر صبر کروں ؟لیکن کسی کام پر راضی ہونے والا تواسی طرح ہوتا ہے ،جس طرح کام کرنے والا؟
(ب) اگریہ میرے گھر میں رہے اورسگریٹ پیتی رہے توکیا مجھے گناہ ہوگا؟
(ج) کیا یہ جائز ہے کہ میں اسے طلاق دے دوں تاکہ اس گناہ سے بچ جاوں؟
امید ہے کہ آپ مکمل رہنمائی فرمائیں گےکہ میری اس مشکل کا حل کیا ہے؟واجب یہ ہے کہ آپ اسے سمجھاتے رہیں،مسلسل سگریٹ نوشی کے نقصانات سے آگاہ کرتے رہیں اورجہاں تک ممکن ہو اسے سگریٹ نوشی سے باز رکھیں ،اس سے آپ کو اجروثواب ملے گا اورکوئی گناہ نہیں ہوگاکیونکہ آپ اس کےاس فعل سے راضی نہیں ہیں بلکہ آپ اسے ناپسند کرتے ہیں اوراسے مسلسل سمجھاسمجھا کراپنے فرض کو بھی اداکرتے رہتے ہیں اوراگر آپ کو معلوم ہو کہ سرزنش اورڈانٹ ڈپٹ کے بغیر یہ باز نہیں آئے گی تو اس میں بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔۔۔
ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے ہدایت عطافرمائے۔