سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(257) عورت کا اپنےشوہر کے لئےحرام ہونا یا اسے اپنے کسی محرم سے تشبیہہ دینا۔۔۔

  • 7622
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 941

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کوئی عورت اپنےشوہرسےیہ کہےکہ اگرتونےیہ کام کیاتو،تومجھ پراسی طرح حرام ہوگاجس طرح میراباپ مجھ پرحرام ہےیاعورت اپنےشوہرپرلعنت بھیجےیامردعورت سےیاعورت مردسےاللہ کی پناہ چاہےتواس کاکیاحکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کااپنےآپ کواپنےشوہرکےلئتحرام قراردینایااسےاپنےکسی محرم کےساتھ تشبیہہ دیناقسم کےحکم میں ہےاوراس کاحکم ظہارکانہیں ہےکیونکہ ظہارتونردوں کی طرف سےاپنی عورتوں کےلئےہوتاہےجیساکہ قرآن کریم کی نص سےثابت ہے۔

اس صورت میں عورت کےلئےقسم کاکفارہ ہوگااوروہ یہ ہےکہ دس مسکینوں کونصف صاع فی مسکین کےحساب سےوہ کھاناکھلادیاجائےجوشہرمیں معروف خوراک ہو۔نصف صاع موجودہ پیمانےکےحساب سےتقریباڈیڑھ کلوکےبرابرہے،اگراس حساب سےدن یارات کاکھاناکھلادےیاان کوایسےکپڑےپہنادےجن میں نمازجائزہوتویہ کافی ہوگا،ارشادباری تعالیٰ ہے:

﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّـهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَـٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ الْأَيْمَانَ ۖ فَكَفَّارَ‌تُهُ إِطْعَامُ عَشَرَ‌ةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِ‌يرُ‌ رَ‌قَبَةٍ ۖ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ۚ ذَٰلِكَ كَفَّارَ‌ةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ ۚ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ﴾ (المائدۃ۵/۸۹)

‘‘اللہ تعالیٰ تمہاری بےارادہ قسموں پرتم سےمؤاخذہ نہیں کرےگالیکن پختہ قسموں پر (جن کاخلاف کروگے) مواخذہ کرےگاتواس کاکفارہ دس محتاجوں کواوسط درجےکاکھاناکھلاناہےجوتم اپنےاہل وعیال کوکھلاتےہویاان کوکپڑےدینایاایک غلام آزادکرنااورجس کویہ میسرنہ ہووہ تین روزےرکھے۔یہ تمہاری قسموں کاکفارہ ہےجب تم قسم کھالو (اوراسےتوڑدو) اور (تم کو) چاہئےکہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو۔’’

عورت اگرکسی ایسی چیزکوحرام قراردےلےجسےاللہ تعالیٰ نےحلال قراردیاہےےواس کاحکم قسم کاہوگا،اسی طرح مرداگرکسی حلال چیزکوحرام قراردےلےتواس کاحکم بھی قسم کاہوگاسوائےاس کےکہ وہ اپنی بیوی کوحرام قراردےلے۔ارشادباری تعالیٰ ہے:

﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّ‌مُ مَا أَحَلَّ اللَّـهُ لَكَ ۖ تَبْتَغِي مَرْ‌ضَاتَ أَزْوَاجِكَ ۚ وَاللَّـهُ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿١﴾ قَدْ فَرَ‌ضَ اللَّـهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ ۚ وَاللَّـهُ مَوْلَاكُمْ ۖ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ﴾ (التحریم۱/۶۶۔۲)

‘‘اےنبی!جوچیزاللہ نےتمہارےلئےحلال کی ہےتم اسےحرام کیوں کرتےہو؟ (کیااس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتےہواوراللہ بخشنےوالامہربان ہےاللہ نےتم لوگوں کےلئےتمہاری قسموں کاکفارہ مقررکردیاہےاوراللہ ہی تمہاراکارسازہےاوروہ دانا (اور) حکمت والاہے۔’’

اگرمرداپنی بیوی کوحرام قراردےلےتواس کاحکم ظہارکاہے،اہل علم کاصحیح قول یہی ہےکہ جب تحریم ہویاایسی شرط کےساتھ معلق ہوجس سےترغیب یاممانعت یاتصدیق یاتکذیب مقصودنہ ہومثلایہ کہناکہ‘‘تومجھ پرحرام ہے’’یا‘‘میری بیوی نجھ پرحرام ہے۔’’یا ‘‘جب رمضان شروع ہوگاتومیری بیوی مجھ پرحرام ہوگی۔’’وغیرہ تواس کاحکم اسی طرح ہےجیسےاس قول کاحکم ہےکہ‘‘تومجھ پرمیری ماں کی پشت کی طرح ہے۔’’چنانچہ اس ،سئلہ میں علماءکاصحیح قول یہی ہےجیساکہ قبل ازیں بیان کیاجاچکاہے۔یہ کہنا،حرام،نامعقول اورجھوٹی بات ہے،اس بات کےکہنےوالےکواللہ تعالیٰ کےہاں توبہ کرنی چاہئےارشادباری تعالیٰ ہے:

﴿الَّذِينَ يُظَاهِرُ‌ونَ مِنكُم مِّن نِّسَائِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ ۖ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرً‌ا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورً‌ا ۚ وَإِنَّ اللَّـهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ‌﴾ (المجادلۃ۲/۵۸)

‘‘جولوگ تم میں سے اپنی عورتوں کو ماں کہہ دیتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں ہوجاتیں ان کی مائیں تووہی ہیں جن کے بطن سے وہ پیدا ہوئے،بے شک وہ نامعقول اورجھوٹی بات کہتے ہیں اوراللہ بڑا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والاہے۔’’پھرفرمایا:

﴿وَالَّذِينَ يُظَاهِرُ‌ونَ مِن نِّسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِ‌يرُ‌ رَ‌قَبَةٍ مِّن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۚ ذَٰلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ ۚ وَاللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ‌ ﴿٣﴾ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَ‌يْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۖ فَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا﴾ (المجادلۃ۵۸/۳۔۴)

‘‘اورجولوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو (ان کو ) ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزادکرنا (ضروری) ہے (اے ایمان والو!) اس (حکم) سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے اورجو کچھ تم کرتے ہواللہ اس سے باخبرہے ،جس کو غلام نہ ملے وہ مجامعت سے پہلے متواتردومہینے کے روزے رکھے پس جو اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تواس کا ذمہ ساٹھ مسکینوں (محتاجوں) کو کھانا کھلانا ہے۔’’

اگر غلام آزادکرنا اورروزے رکھنا ممکن نہ ہو توپھر واجب یہ ہے کہ اپنے علاقے کی خوراک کے مطابق ساٹھ مساکین کو نصف صاع کے حساب سےکھانا کھلایا جائے۔

عورت کا اپنے خاوند پر لعنت کرنا یا اس سے پناہ مانگنا حرام ہے ۔عورت کو اس سے توبہ کرنی اوراپنے خاوند سے بھی معافی طلب کرنی چاہئے،اس سے اس کا شوہر اس پر حرام نہیں ہوگا،اس کلام کا کوئی کفارہ بھی نہیں ہے ۔اسی طرح اگر کوئی خاوند اپنی بیوی پر لعنت بھیجے یا اس سے پناہ چاہے تو اس سے وہ اس پر حرام نہیں ہوگی ہاں البتہ اسےاس بات سے توبہ کرنی اور بیوی پر لعنت کرنے کی وجہ سے اس سے معاف کروالینا چاہئے کیونکہ کسی مسلمان مرد یا عورت پر لعنت کرنا جائز نہیں خواہ وہ اس کی بیوی ہو یا کوئی اور۔لعنت کبیرہ گناہ ہے ،اسی طرح عورت کے لئے اپنے خاوند یا کسی اورمسلمان پر لعنت کرنا جائز نہیں کیونکہ نبی کریمﷺنے فرمایاہے کہ‘‘مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کی طرح ہے۔’’اسی طرح نبی کریمﷺنے فرمایا ہے کہ‘‘لعنت کرنے والے قیامت کے دن گواہی دینے والے اورشفاعت کرنے والے نہ بن سکیں گے۔’’نیزآپؐ نے یہ بھی فرمایا کہ‘‘مسلمان کو گالی دینا فسق اوراسے قتل کرنا کفر ہے ۔’’ہم اللہ تعالی سے ہر اس چیز سے عافیت وسلامتی کی دعا کرتے ہیں جو اسے ناراض کرنے والی ہو!

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 345

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ