سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(255) طلاق کی شرط پر اگلے سال میں یہ سوداخریدلوں گا۔۔۔۔۔

  • 7620
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1384

سوال

(255) طلاق کی شرط پر اگلے سال میں یہ سوداخریدلوں گا۔۔۔۔۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے بھول کریہ قسم کھائی ۔۔۔بھولنے کی وجہ یہ ہے کہ ابھی اس کی نئی نئی شادی ہوئی تھی ۔۔۔مجھ پر طلاق اگر میں اگلے سال یہ سودانہ خریدوں۔۔۔۔۔اس صورت میں اگر وہ اگلے سال سودانہ خرید ے توکیا واقعی اس کی بیوی کو طلاق ہوجائے گی ؟نہ خریدنے کی صورت میں اس پر کیا کفارہ ہوگا؟یاد رہے اس طرح طلاق وغیرہ کے ساتھ قسم کھانا اس کی ہرگز عادت نہیں ہے اوراب اس نے اللہ تعالی سے استغفاربھی کرلیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس قسم کے کلام کے بارے میں خاوند کی نیت کے لحاظ سے حکم مختلف ہوتا ہے ،اگر اس سے اس کا مقصود اس سودے کے خریدنے پر اپنے آپ کو رغبت دینا اورانگخیت کرنا ہے اورسودانہ خریدنے کی صورت میں اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنا مقصود نہ ہوتواہل علم کے صحیح قول کے مطابق یہ طلاق قسم کے حکم میں ہوگی اوراسے قسم ہی کا کفارہ دینا ہوگاجوکہ دس مسکینوں کونصف صاع ہرمسکین کے حساب سے کھجوریا جواس علاقے کی خوراک ہو،کھلانااورنصف صاع کی مقدارتقریباڈیڑھ کلوہےلہٰذااگروہ دس مسکینوں کواس حساب سےصبح یاشام کاکھاناکھلادےیاانہیں ایسالباس پہنادےجس میں نمازجائزہوتویہ اس کاکفارہ ہوجائےگا۔

اگرچیزنہ خریدنےکی صورت میں اس کامقصودطلاق ہی ہےتواس سےطلاق واقع ہوجائےگی اوراگراس نےواقعی وہی الفاظ استعمال کئےہیں جوسوال میں مذکورہیں تواس سےایک طلاق واقع ہوجائےگیلیکن مردمومن کوچاہئےکہ اس طرح کےالفاظ کےاستعمال سےاجتناب کرےکیونکہ بہت سےاہل علم کےنزدیک اس طرح کےالفاظ استعمال کرنےسےمطلقاطلاق واقع ہوجاتی ہےخواہ مقصودکچھ بھی ہواورنبی کریمﷺکابھی ارشادہےکہ‘‘جوشخص شبہات سےبچ گیااس نےاپنےدین وعزت کوبچالیا’’ (متفق علیہ)

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 343

محدث فتویٰ

تبصرے