میری والدہ نےایک گھروقف کیاتھا،اس گھرکوبنےہوئےایک طویل عرصہ گزرگیاہےحتٰی کہ اب یہ رہنےکےقابل نہیں ہے،میں چاہتاہوں کہ اس وقف کومنتقل کردوں یعنی اسےبیچ کراس کی قیمت کسی مسجد،یافلاحی ادارےیانیکی کےکسی اورکام پرخرچ کردوں،کیامیرےلئےایساکرناجائزہے؟
آپ وقف میں تصرف نہیں کرسکتےاورنہ وقف کرنےوالےکےتعین کےخلاف اسےکسی اورمقصدکےلئےمنتقل کرسکتےہیں اوراگروقف کی افادیت ختم ہوجائےتواسے اسی کےمثل یااس کےقائم مقام صورت میں منتقل کرسکتےہیں،خواہ وہ زمین ہویادکان یاباغ تواس کےغلہ کومذکورہ گھرکےمصرف میں خرچ کیاجائےاوریہ منتقلی اس شہرکےمحکمہ اوقاف کی وساطت سےہونی چاہئےجس میں وہ مکان موجودہو۔