آج کل حادثات بہت ہورہے ہیں اوردیت کا اداکرنا بہت مشکل ہوگیا ہے لیکن ہم ساتھیوں نے مل کر کچھ رقوم جمع کی ہیں اورانہیں بطورامانت بنک الراجحی میں رکھ دیا ہے،اس پر کچھ عرصہ بھی گزچکا ہے اور جب سال ہوجاتا ہے توہم اس کی زکوۃ بھی اداکرتے ہیں توسوال یہ ہے کیا اس بینک میں ہم اپنی یہ رقوم رہنے دیں؟
بنک الراجحی میں ان رقوم کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ ہماری معلومات کے مطابق یہ بینک ان رقوم کو سود کے لئے استعمال نہیں کرتا۔