سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) عصر کی نماز میں ظہر کی نیت کرے یا عصر کی

  • 758
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2055

سوال

(77) عصر کی نماز میں ظہر کی نیت کرے یا عصر کی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگرکسی کی ظہر قضا ہوجائے تو عصر کی نماز میں ظہر کی نیت کرے یا عصر کی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

: اگر امام عصر پڑھ رہا ہو تواس کے پیچھے ظہر کی نیت بھی کر سکتاہے اورعصر کی بھی ۔ اگرظہر کی نیت کرے توعصر بعد میں پڑھے اوراگر عصر کی نیت کرے توظہر بعد میں پڑھے ترتیب کااس وقت خیال نہیں کرنا چاہیے۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نماز کا بیان، ج2 ص61 

محدث فتویٰ


تبصرے