حاجی اگر مکہ میں چاردن سے زیادہ اقامت اختیارکرے تواس کے لئے نماز قصر کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
اگر حاجی کی مکہ مکرمہ میں اقامت چاردن یا اس سے کم مدت کے لئے ہو تو اس کےلئے سنت یہ ہے کہ چاررکعتوں والی نماز کی دورکعت پڑھے کیونکہ نبی کریمﷺکا حجۃ الوداع کے موقعہ پر یہی عمل تھا اوراگر چاردن سے زیادہ مقیم رہنے کا ارادہ ہوتوپھر احتیاط یہ ہے کہ نماز پوری پڑھے ،چنانچہ اکثر اہل علم کا یہی قول ہے۔