سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(202) محرم کے بال گرنے کے بارے میں حکم

  • 7567
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 971

سوال

(202) محرم کے بال گرنے کے بارے میں حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب محرم عورت کے غیر اختیاری طورپر سرکے بال گریں تواس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب محرم ۔۔۔خواہ مردہویا عورت۔۔۔کے سر سے وضوکے وقت مسح کرتے ہوئے یا سرکو دھوتے ہوئے بال گرجائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں اس طرح اگرمرد کی داڑھی یامونچھ سےبال گرجائیں یا از خود کوئی ناخن ٹوٹ جائے تواس میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ اس نے عمدا ایسا نہیں کیا اورممنوع یہ بات ہے کہ کوئی محرم ازخود بال ناخن کاٹے ،اسی طرح عورت کے لئے بھی یہ لازم ہے کہ وہ ازخود کچھ نہ کاٹے اوراگرغیر اختیار ی طورپر بال گرجائیں تووہ مردہ بال ہوتے ہیں جو حرکت کرنے سے گرجاتے ہیں لہذا ان کا گرجانا محرم کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 294

محدث فتویٰ

تبصرے