سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(194) حج کی تین قسمیں ہیں؟

  • 7559
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1335

سوال

(194) حج کی تین قسمیں ہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ یہ دعویٰ کرتےہیں کہ حج قرآن اورافراد منسوخ ہوچکےہیں کیونکہ نبی کریمﷺنےصحابہ کرامؓ کوتمتع کاحکم دیاتھا،اس بارےمیں آنجناب کی کیارائےہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ قول باطل ہےاورقطعاصحیح نہیں ہےکیونکہ علماءکااجماع ہےکہ حج کی تین قسمیں ہیں (۱) افراد (۲) قرآن اور (۳) تمتع۔جوشخص حج مفردکرے،اس کااحرام صحیح اورحج بھی صحیح ہےاس پرکوئی فدیہ بھی نہیں ہےلیکن اگروہ اسےفسخ کرکےعمرہ بنالےتواہل علم کےصحیح ترین قول کےمطابق یہ افضل ہےکیونکہ نبی کریمﷺنےان لوگوں کوحکم دیاتھاجنہوں نےحج کااحرام باندھاتھایاحج وعمرہ کوملالیاتھااوران کےپاس قربانی کےجانورنہ تھےکہ وہ اپنےاحرام کوعمرہ سےبدل دیں،طواف کریں،سعی کریں،بال منڈوائیں اورحلال ہوجائیں نبیﷺنےان کےاحرام کوباطل قرارنہیں دیاتھابلکہ افضل عمل کی طرف رہنمائی فرمائی تھی اورصحابہ کرامؓ نےاس رہنمائی کےمطابق عمل کیاتواس کےیہ معنی نہیں کہ حج افرادمنسوخ ہوگیاہےبلکہ یہ توافضل اوراکمل عمل کی طرف نبیﷺکی طرف سےرہنمائی تھی۔والله ولي التوفيق_

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 292

محدث فتویٰ

تبصرے