زکوٰۃ رمضان کی کتنی قیمت ہے؟
سائل کایہ سوال شایدصدقۂ فطرکےبارےمیں ہے۔صدقۂ فطرمرد،عورت،آزاد،غلام اورچھوٹے،بڑےہرمسلمان پرواجب ہےکہ ہرعلاقےمیں چاول یاگندم یاکھجوریاجوجنس کھائی جاتی ہو،گھرکےہرفردکی طرف سےہرجنس میں سےایک صاع بطورصدقۂ فطراداکردیاجائےجیساکہ رسول اللہﷺکی صحیح احادیث سےیہ ثابت ہےاور واجب یہ ہےکہ اسےنمازعید سےپہلےپہلےاداکردیاجائےبلکہ عیدسےایک دودن پہلےاداکرنےمیں بھی کوئی حرج نہیں۔صاع تقریباتین کلوکےبرابرہے۔