سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(188) کیااحتلام'خون اورقےسےروزہ فاسدہوجاتاہے؟

  • 7553
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1612

سوال

(188) کیااحتلام'خون اورقےسےروزہ فاسدہوجاتاہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں روزہ کی حالت میں تھا کہ مسجد میں سوگیا،بیدارہواتومعلوم ہواکہ مجھے احتلام ہوگیا ہے ۔کیا اس سے روزہ پر کو ئی اثر پڑے گا یا نہیں؟یاد رہے میں نے غسل نہیں کیا اورنماز غسل کے بغیر پڑھ لی تھی ۔اک مرتبہ میرے سر پر پتھر لگاجس کی وجہ سے خون بہہ نکلا تھا توکیا اس خون کےنکلنے کی وجہ سے مجھے روزہ توڑ دینا چاہئے تھا؟کیا قے آجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے یا نہیں؟امید ہے رہنمائی فرمائیں گے!


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احتلام سےروزہ فاسدنہیں ہوتاکیونکہ یہ بندے کے اختیار میں نہیں ہے لیکن خروج منی کی صورت میں غسل جنابت کرنا ہوگا کیونکہ نبی کریمﷺسے جب یہ مسئلہ پوچھا گیا تو آپؐ نے فرمایا تھا کہ اگرمحتلم پانی یعنی منی کو دیکھے تو اسے غسل کرنا چاہئے۔

غسل کے بغیر آپ نے جو نماز پڑھ لی تویہ ایک بہت بڑی غلطی اورمنکر عظیم ہے لہذا اس نماز کو دوبارہ پڑھئے اوراللہ سبحانہ کی بارگاہ اقدس میں توبہ بھی کیجئے۔

سرپرپتھر لگنے سے جو خون نکل آیا تواس سے روزہ باطل نہیں ہوتا،جو قے اختیار وارادہ کے بغیر آجائے تواس سے روزہ باطل نہیں ہوتا کیونکہ بنی کریمﷺکافرمان ہے کہ ‘‘جسے غیراختیاری طورپرقے آجائے ،اس پر قضا لازم نہیں ہےاورجو خود قے کرے اس پر قضا لازم ہے۔’’ (احمدواصحاب سنن اس کی سند صحیح ہے)

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 285

محدث فتویٰ

تبصرے