سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) عشاء کی قضائی کب دے

  • 755
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1662

سوال

(74) عشاء کی قضائی کب دے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رات کوایک آدمی تھکاوٹ کی کثرت سے سوجاتا ہے توپھروہ عشاء کی قضاشدہ نمازکب پڑھے۔کیاقضانمازپڑھےیا پوری نمازپڑھے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

عشاء کی نمازسےپہلے سونا حدیث میں منع آیا ہے لیکن اتفاقیہ سوجائے تو جب جاگ آئے نمازپڑھ لے۔حدیث شریف میں اسی طرح آیا ہے ملاحظہ ہو مشکوۃ وغیرہ۔نمازپوری پڑھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ ان سب کی فجرکی نمازایک مرتبہ سوتے میں رہ گئی تھی توسورج نکلنے کےبعدباجماعت پوری نمازپڑھی یعنی نمازپڑھی یعنی سنتیں بھی ساتھ اداکیں ۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نماز کا بیان، ج2 ص71 

محدث فتویٰ


تبصرے