سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(176) ایک آدمی نے مسجد کے ایک مخصوص حصہ کی تعمیر کے لئے مال دیا

  • 7541
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 913

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے مسجد کمیٹی کو مال دیا اورکہا کہ اس مال کو مثلا طہارت خانوں پرخرچ کیا جائے لیکن مسجد کمیٹی کی اکثریت اس کی بجائے کسی دوسرے کام پر خرچ کرنے کی زیادہ ضرورت محسوس کرتی ہے تواس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زیادہ افضل اورمحتاط بات یہ ہے کہ رقم کو خرچ کرنے والے کی خواہش کے مطابق صرف کیا جائے بشرطیکہ وہ امرمشروع ہو جیسے طہارت خانوں کی تعمیر یا وہ امر مباح ہو لیکن اگرمسجد کے لئے بنائی گئی کمیٹی مسجد کی تعمیر میں خرچ کرنے کی زیادہ حاجت وضرورت محسو س کرتی ہے تواس میں ان شاء اللہ کوئی حرج نہیں ہوگا کیونکہ مسجد کے گرد طہارت خانوں کی تعمیر کی نسبت مسجد کی اپنی تعمیر زیادہ افضل اورمنعفت بخش ہے اورمسجد کی تعمیر ہی تو اولین مقصود ہے جب کہ طہارت خانوں کی تعمیر نماز اداکرنے میں آسانی پیدا کرنے اورنمازیوں کی تعدا د کے بڑھانے کے اسباب ووسائل میں سے ہے۔

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 268

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ