کیا میرا شوہر میرے مال کی زکوۃ اداکرسکتا ہے جب کہ یہ مال بھی اسی نے مجھے دیا ہے ؟کیا میں اپنے بھانجے کو زکوۃ دے سکتی ہوں جب کہ وہ عنفوان شباب کی عمر میں ہے اورشادی کر نا چاہتا ہے؟
سونا،چاندی اوردیگر مال کی زکوۃ آپ پر واجب ہے جبکہ نصا ب کے بقدر اس سے زیادہ ہو اوراس پر سال گزرجائے ،اگرآپ کی اجازت سے آپ کا شوہر آپ کی طرف سے زکوۃ اداکردے تواس میں کوئی حرج نہیں ،اسی طرح اگراسے آپ کی اجازت سے آپ کا بھائی یا والد یا کوئی اوراداکردے توبھی کوئی حرج نہیں۔شادی میں مددکے لئے آپ اپنے بھانجے کو زکوۃ دے سکتی ہیں جب کہ وہ خو داپنے اخراجات پورے نہ کرسکتا ہو۔اللہ ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔