میں ایک ملازم ہوں ،میری ماہانہ تنخواہ تین ہزارریال کے قریب ہے میں اس میں سے بہت کم یعنی چھ سوریال ماہانہ خرچ کرتا ہوں توکیا اس پر زکوۃ واجب ہوگی؟اورکتنی واجب ہوگی؟
جب تنخواہ سےبچی ہوئی رقم نصاب کے مطابق ہواوراس پر ایک سال گزرجائے تواس میں زکوۃ واجب ہوگی اوراگررقم نصاب سے کم ہو تو اس میں زکوۃ واجب نہ ہوگی۔