سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(153) ہرقسم کےسکوں پرزکوٰۃواجب ہے؟

  • 7518
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1023

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی عربی وغیر عربی سکوں کے جمع کرنے کا شوق رکھتا ہے،ان میں سے کچھ سکے قیمتی ہیں اورکچھ قیمتی نہیں توکیا ایک سال گزرجانے پر ان پر زکوۃ واجب ہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب ایک سال گزر جائے اورسکوں کی مالیت نصاب کے مطابق ہوتو کتاب وسنت کے دلائل کے عموم کے پیش نظر ان پر زکوۃ واجب ہوگی کیونکہ یہ سکے بھی کرنسی کے حکم میں ہیں اورکرنسی نوٹوں کی طرح کرنسی کے قائم مقام ہوں گے۔

واللہ اعلم۔

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 261

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ