سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(146) نمازمیں سستی کرنے والے کی صحبت

  • 7511
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1018

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازمیں سستی کرنے والے کی صحبت اختیار کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کی اورکسی بھی دوسرے کافر کی صحبت جائز نہیں ہے۔ترک نماز بھی چونکہ نبیﷺکے اس ارشادکی وجہ سے کفر ہے کہ‘‘آدمی اورکفر وشرک کے درمیان فرق،نماز کی وجہ سے ہے۔’’ (صحیح مسلم) نیز نبیﷺنے فرمایاہے

‘‘ہمارے اوران کے درمیان نماز کا عہد ہے،جس نے اسے ترک کردیا اس نے کفر کیا۔’’ (احمد ،ابوداود،ترمذی ،نسائی،ابن ماجہ،باسناد صحیح ) ان اوردیگر دلائل سےمعلوم ہوتا ہےکہ اس کی صحبت جائز نہیں ۔

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 252

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ