جب میں نماز کے لئے وضو کرتا ہوں تودوران وضو یوں محسوس ہوتا ہے کہ عضو تناسل سے کوئی چیز نکل رہی ہےتوکیا اس کے یہ معنی ہیں کہ میں ناپاک ہوگیا ہوں یا نہیں؟اگرمیں نماز پڑھتے ہوئے اس طرح محسوس کروں تواس سےمیری نماز باطل ہوجائے گی یا نہیں؟
نمازی کے یہ محسوس کرنے سے کہ اس کی دبر یا قبل سے کوئی چیز خارج ہوئی ہےوضو باطل نہیں ہوتا،لہذا اس کی طرف التفات نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ شیطانی وسوسہ ہے۔نبی کریمﷺسے اس طرح کی صورت حال کے بارے میں سوال کیا گیا توآپؐ نے فرمایا کہ ‘‘اس وقت تک نماز نہ توڑے جب تک آواز نہ سن لے یا بدبومحسوس نہ کرے۔’’ (متفق علیہ)