مجلۃ‘‘الدعوۃ’’شمارہ نمبر۸۲۸ مورخہ۱۶ ربیع الاول بمطابق۱۱جنوری۱۹۸۲ءمیں ‘‘فتاوی اسلامیہ’’کے ضمن میں دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے سنت سےاس کی دلیل یہ حدیث پیش کی گئی ہے کہ:
( (عن ابي جهم عن النبي صلي الله عليه وسلم قال: لويعلم الماربين ديدي المصلي لكان ان يقف اربعين خيرا له من ان يمر بين يديه) )
(رواه البخاري ومسلم)
سوال یہ ہے کہ کیا اس حدیث کے یہ الفاظ صحیح لکھے گئے ہیں،ان میں کتابت کی کوئی غلطی تونہیں ہے۔
ان يقف اربعين خيرا له من ان يمرکےالفاظ میں اشتباہ معلوم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ( (وفقكم الله) ) ۔
یہ حدیث صحیح ہے۔امام بخاری ومسلم نے اسے صحیحین میں روایت فرمایا ہے اوراس کے الفاظ اسی طرح ہیں جس طرح سوال میں ذکر کئے گئے ہیں۔بعض کتابوں میں جو ماذا عليه؟کےبعدمن الائم کااضافہ ہے تویہ اضافہ روایت کے اعتبار سے توصحیح نہیں ،ہاں البتہ معنی کے اعتبارسےیہ صحیح ہے۔