ہم نماز مغرب باجماعت اداکررہے تھے کہ تیسری رکعت کے بعد تشہد پڑھنے کے دوران امام نے اللہ اکبر کہہ کرایک اوررکعت پڑھنے کے لئے کھڑا ہونا چاہا تو بعض نمازیوں کو صحیح صورت حال کا علم نہ ہوسکا اوروپ سجدہ میں چلے گئےکیونکہ انہوں نے یہ سمھجا کہ شاید امام نے سجدہ سہو کے لئے تکبیر کہی ہے اورجب انہوں نے سجدہ سے سراٹھایا تودیکھا کہ امام (سبحان اللہ) سن کر بیٹھ رہا ہے اورپھر امام نے دوسجدے کرلئے ،تواس نماز کے بارے میں کیا حکم ہے ؟بعض نمازیوں نے جو تیسرا سجدہ کیا تواس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جس شخص نے یہ سمجھتے ہوئے سجدہ کرلیا کہ امام سجدہ سہو کرنے لگا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ،اس کی نماز صحیح ہے کیونکہ اس نے جان بوجھ کر نماز میں اضافہ نہیں کیا بلکہ اپنے خیال کے مطابق اس نے امام کی متابعت ہی میں یہ سجدہ کیا ہے۔