ہمیں ایک نوجوان نےنمازپڑھائی اورنمازکےبعد انہوں نےاپنےصرف دائیں ہاتھ پرتسبیح پڑھنی شروع کی،جب بعض نمازیوں نےاس پرحیرت کااظہارکرتےہوئےان سے پوچھاتوانہوں نےبتایاکہ سنت یہی ہے،امید ہےآپ مستفید فرمائیں گےکیایہ بات صحیح ہے؟
اس امام صاحب نےجوکیا یہی صحیح ہے،کیونکہ ثابت ہےکہ نبی کریمﷺاپنےدائیں ہاتھ سےتسبیح پڑھا کرتےتھےاوراگرکوئی شخص دونوں ہاتھوں پرتسبیح پڑھ لےتواس میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ اکثراحادیث مطلق ہیں،لیکن نبی کریمﷺسے ثابت سنت ہر عمل کےپیش نظر دائیں ہاتھ سےتسبیح پڑھنابہرحال افضل ہے۔ ( (والله ولي التوفيق) )