سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(123) کیا نبی کریمﷺسےفرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا ثابت ہے

  • 7488
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 860

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیارسول اللہﷺسےفرض نمازوں کےبعد ہاتھ اٹھاکردعامانگناثابت ہے،مجھےکچھ لوگوں نےبتایاہےکہ آپ فرض نمازوں کےبعد ہاتھ اٹھا کردعانہیں مانگاکرتےتھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریمﷺسےفرض نمازوں کےبعد ہاتھ اٹھاکردعاءمانگناثابت نہیں ہے،ہمارےعلم کی حد تک حضرات صحابہ کرامؓ میں سےبھی کسی سےایساثابت نہیں ہے،جو لوگ فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھاکردعاءمانگتےہیں تویہ بدعت ہے۔جس کا کوئی ثبوت نہیں اورنبی کریمﷺنےفرمایاہےکہ جس نےکوئی ایساعمل کیاجس پرہماراامرنہیں ہےتووہ مردودہے۔ (صحیح مسلم) نیز نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نےیہ بھی ارشادفرمایاہےکہ‘‘جس نےہمارےاس امر (دین) میں کوئی ایسی نئی بات ایجاد کرلی جواس میں سےنہ ہوتووہ مردودہے۔’’

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 239

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ