میں نے اللہ سبحانہ وتعالی کے لئے یہ نذر مانی تھی کہ اگر میرے پاوں کا درد کم ہوجائے تومیں دس رکعات نماز پڑھوں گا۔توکیا میرے لئے جائز ہے کہ میں روزانہ دوررکعت کرکے پانچ دنوں میں دس رکعتیں پڑھ لوں یا یہ واجب ہےکہ ایک ہی دن میں اورایک ہی وقت میں اکٹھی دس رکعتیں پڑھوں ،رہنمائی فرمائیں اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے؟
جب مذکورہ شرط پوری ہوجائے یعنی پاوں کا درد کم ہوجائے توآپ کے لئے نذر کو فورا پوراکرنا واجب ہے۔لہذاآپ کسی ایسے وقت میں جو ممنوع نہ ہو دس رکعات اس طرح پڑھیں کہ ہر دورکعتوں کے بعد سلام پھیر دیں،کیونکہ نبی کریمﷺکا ارشاد ہے کہ ‘‘رات اوردن کی نماز دودورکعت ہے۔’’اورآنحضرت ﷺکا ارشادگرامی ہے کہ ‘‘جو اللہ تعالی کی اطاعت کی نذر مانے تووہ اللہ تعالی کی اطاعت کواختیار کرے اورجواللہ تعالی کی نافرمانی کی نذر مانے تو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے۔’’ (صحیح بخاری)