سوکریابھول کرنمازرہ جائے توکب پڑھے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جوشخص سوجائے یابھول جائے جب جاگے یایاد آئےوہی اس کاوقت ہے۔خواہ طلوع غروب کاوقت ہو۔اورجس شخص سےکسی عذر کی بنا پرنماز فجر یاعصر مؤخرہوگئی اورطلوع یاغروب سے پہلے اس نےایک رکعت پالی تواس کی ساری نماز وقت پراداہوئی وہ اپنی نمازپوری پڑھے۔
وباللہ التوفیق